سعودی عرب میں اقامہ، لیبر اور سرحدی خلاف ورزی پر کارروائی

سعودی عرب میں اقامہ، لیبر اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزیوں پر 18,836 افراد گرفتار۔ 10,195 غیر قانونی تارکین وطن واپس بھیجے گئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سعودی عرب میں اقامہ، لیبر اور سرحدی خلاف ورزی پر کارروائی

ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزیوں پر 18,836 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ یکم سے 7 جنوری تک 11,710 افراد کو اقامہ قانون، 4,239 کو غیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش اور 2,887 کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔

سعودی حکام نے 10,195 غیر قانونی تارکین کو ان کے ممالک واپس بھیج دیا۔ گرفتار شدگان میں 60 فیصد کا تعلق ایتھوپیا، 39 فیصد یمن اور 1 فیصد دیگر ممالک سے تھا۔

سعودی حکام نے سفر، رہائش، روزگار اور پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث 19 افراد کو بھی گرفتار کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں