وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کراچی میں صحافیوں پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیلات طلب کیں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کراچی میں مزار قائد کے قریب نجی نیوز چینل کی گاڑی کو نقصان پہنچانے کے واقعہ کا نوٹس لیا اور ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیلات طلب کیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور پولیس کو ہدایت کی کہ شرپسندوں کو گرفتار کیا جائے۔
کراچی یونین آف جرنلسٹس نے پی ٹی آئی کارکنوں کے ہاتھوں صحافیوں پر تشدد کی مذمت کی ہے اور پی ٹی آئی قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس کا نوٹس لے۔
ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ میڈیا ورکرز پر حملہ کراچی کے عوام کا طرز عمل نہیں، شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور نے بھی باغِ جناح کراچی میں صحافیوں پر تشدد اور میڈیا ہاؤسز کی گاڑیوں اور آلات میں توڑ پھوڑ کی مذمت کی ہے۔














