کراچی میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا قافلہ جلسہ گاہ کی جانب رواں دواں، جلسہ تو ہو گا

کراچی میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے قافلے پر ہوائی فائرنگ کی گئی، سہیل آفریدی نے جلسے کے انعقاد کا عزم ظاہر کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے قافلے پر ہوائی فائرنگ، جلسہ جاری

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بلدیہ ٹاؤن سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کےجلسے کے لیے روانہ قافلےکو مختلف جگہ ٹریفک بلاک کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ کراچی میں جلسہ ضرور ہوگا، اورعوام سے باغ جناح پہنچنے کا کہا ہے۔وزیراعلیٰ نے پیپلزپارٹی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سندھی ٹوپی اور اجرک کی لاج نہیں رکھی۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے عوام نے عزت دی لیکن حکومت نے راستے بند کر دیے ہیں، تاہم جلسہ ہو کر  رہے گا۔

پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں عوامی اجتماع کو عوامی طاقت کا تاریخی اظہار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے رکاوٹوں، گرفتاریوں اور پولیس کارروائیوں کے باوجود ہزاروں افراد باغِ جناح اور اطراف کی سڑکوں پر جمع ہو چکے ہیں۔ پارٹی کے مطابق یہ اجتماع اس بات کا ثبوت ہے کہ جبر اور دباؤ کے ذریعے عوامی رائے کو دبایا نہیں جا سکتا۔ پارٹی کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت مہمانوں کا قافلہ سندھ کی تنظیم اور کارکنان کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچنے والا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں سندھ حکومت اور پولیس پر الزامات عائد کیے گئے ہیں، تاہم اس حوالے سے صوبائی حکومت یا پولیس کا مؤقف سامنے نہیں آیا۔

دیگر متعلقہ خبریں