روسی حملوں میں یوکرین کے 1090 فوجی ہلاک اور توپ خانے تباہ

روسی وزارت دفاع نے یوکرین کے خلاف حملوں میں 1090 فوجیوں کی ہلاکت اور متعدد فوجی ساز و سامان کی تباہی کا دعویٰ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
روسی حملوں میں یوکرین کے 1090 فوجی ہلاک اور توپ خانے تباہ

ماسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یوکرین کے خلاف مختلف محاذوں پر 1090 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ ان حملوں میں یوکرین کی متعدد بکتر بند گاڑیاں، توپ خانے اور دیگر فوجی ساز و سامان بھی تباہ کیا گیا۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق، شمالی محاذ پر 130 سے زائد فوجی ہلاک ہوئے جبکہ مغربی محاذ پر 190 فوجی، ایک بکتر بند گاڑی اور 12 دیگر گاڑیاں تباہ ہوئیں۔

جنوبی محاذ پر 190 سے زائد فوجی ہلاک ہوئے اور مرکزی محاذ پر 410 فوجی، چھ بکتر بند گاڑیاں اور دو توپیں تباہ ہوئیں۔

روسی افواج نے یوکرین کی دفاعی صنعت، ایندھن کے ڈپو اور عارضی فوجی تعیناتی کے مقامات کو بھی نشانہ بنایا۔ ان کارروائیوں کے دوران آپریشنل ٹیکٹیکل طیارے، ہتھیار بردار ڈرون، میزائل اور توپ خانے استعمال کیے گئے۔

دیگر متعلقہ خبریں