خیبر میں دلہا کو تیار کرنے والے چار دوست ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث کار اور ٹرک کے تصادم سے پیش آیا۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبر میں ایک شادی کی تقریب کی خوشیاں اس وقت ماتم میں بدل گئیں جب دلہا کو تیار کرنے والے چار دوست ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔ حادثہ باب خیبر کے سامنے کار اور ٹرک کے تصادم سے پیش آیا، جس کی وجہ تیز رفتاری بتائی گئی ہے۔
جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی بھی شامل ہیں جبکہ حادثے میں دلہا محفوظ رہا۔ ریسکیو 1122 حکام کے مطابق دلہا کو سیلون سے تیار کروا کر دوست گھر واپس لا رہے تھے کہ راستے میں حادثہ پیش آیا۔















