طرابلس میں 2010 میں آرڈر کیے گئے نوکیا فونز 16 سال بعد پہنچے، جس پر دکاندار حیران رہ گیا۔
طرابلس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کی ایک موبائل شاپ پر 2010 میں آرڈر کیے گئے نوکیا فونز 16 سال بعد پہنچے، جس پر دکاندار حیران رہ گیا۔ یہ فون 2011 میں شروع ہونے والی خانہ جنگی اور ملک کے نظام کی تباہی کی وجہ سے گوداموں میں پڑے رہے۔
جب دکاندار نے پیکنگ کھولی تو ہنسی چھوٹ گئی۔ اس پارسل میں اس زمانے کے مشہور ماڈلز، جیسے میوزک ایڈیشن فون اور نوکیا کمیونی کیٹر شامل تھے۔ ان باکسنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ فون بھیجنے والا اور وصول کرنے والا دونوں طرابلس ہی میں تھے، مگر بدامنی اور ٹوٹے ہوئے نظام کی وجہ سے یہ سفر سولہ سال تک طول پکڑ گیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان فونز کو نایاب خزانہ اور شاندار دور کی یادگار قرار دیا۔














