منیاپولس میں امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ سے خاتون کی ہلاکت پر احتجاج شدت اختیار کرگیا، مظاہرین نے آئی سی ای اہلکاروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
منیاپولس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا میں امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ سے خاتون کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں احتجاج شدت اختیار کرگیا۔ مظاہرین نے واقعے میں ملوث آئی سی ای اہلکاروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
منیاپولس میں ہزاروں افراد نے امیگریشن ڈپارٹمنٹ کے حراستی مرکز کے باہر احتجاج کیا۔ کانگریس کی رکن الہان عمر سمیت تین اراکین کو احتجاج میں شرکت سے روک دیا گیا۔ الہان عمر نے کہا ہے کہ امریکا میں جمہوریت خطرے میں ہے۔
لاس اینجلس میں بھی شہریوں نے احتجاج کیا، جہاں پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ بوسٹن میں احتجاج کے دوران مظاہرین نے خاتون کے قتل میں ملوث اہلکاروں کی گرفتاری اور تارکین وطن پر کریک ڈاؤن روکنے کا مطالبہ کیا۔
بدھ کے روز ایک امیگریشن ایجنٹ نے فائرنگ کر کے خاتون کو ہلاک کر دیا تھا، جس کے بعد سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔














