ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بنگلا دیش کا بھارت میں نہ کھیلنے کا فیصلہ، پاکستان نے میزبانی کی پیشکش کی

بنگلا دیش نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے، پاکستان نے میزبانی کی پیشکش کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بنگلا دیش کا بھارت میں نہ کھیلنے کا فیصلہ، پاکستان نے میزبانی کی پیشکش کی

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلا دیش نے بھارت میں نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی نے اس موقع پر میزبانی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سری لنکا کے وینیوز تیار نہ ہوں تو پاکستان اپنے میدان فراہم کر سکتا ہے۔

پی سی بی کے مطابق کراچی اور راولپنڈی سمیت پاکستان کے تمام وینیوز بنگلا دیش کے میچز کی میزبانی کے لیے دستیاب ہیں۔ سیکیورٹی خدشات کے باعث بنگلا دیش ٹیم بھارت جانے سے گریزاں ہے، جبکہ آئی سی سی کو بنگلا دیش کے میچز کی منتقلی کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں