ایمریٹس ایئرلائن کا پاکستانی مسافروں کے لیے پروموشن

ایمریٹس نے پاکستانی مسافروں کے لیے 10 فیصد رعایت کی پیشکش کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایمریٹس ایئرلائن کا پاکستانی مسافروں کے لیے پروموشن

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی مسافروں کے لیے ایمریٹس ایئرلائن نے محدود مدت کی خصوصی پروموشن کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت منتخب ٹکٹوں پر 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔ مسافر بکنگ کے وقت پرومو کوڈ PKSCP25 استعمال کر کے رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔

ایمریٹس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مسافروں کو پریمیم سفر کی سہولت فراہم کرنے اور پیشگی بکنگ کی حوصلہ افزائی کے لیے کیا گیا ہے۔ رعایت صرف مخصوص روٹس اور کرایوں پر لاگو ہوگی، جبکہ تفصیلات ایمریٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

اس آفر کے تحت اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے کریڈٹ کارڈ ہولڈرز اپنے ٹکٹ کی رقم کو 12 ماہ کی آسان اقساط میں تبدیل کر سکتے ہیں، بغیر کسی مارک اپ کے۔ تاہم، یہ سہولت کارڈ کی اہلیت اور بینک کی شرائط پر منحصر ہوگی۔

ایئرلائن حکام نے مشورہ دیا ہے کہ مسافر بکنگ سے قبل شرائط کا بغور جائزہ لیں کیونکہ یہ آفر ہر روٹ یا کرایے پر لاگو نہیں ہوگی۔

ایمریٹس اپنے پریمیئم اکانومی پراڈکٹ کو بھی وسعت دے رہی ہے، جس میں کراچی شامل ہے۔ یکم مارچ سے دبئی-کراچی کی پرواز EK606/607 بوئنگ 777-200LR طیارے سے آپریٹ کی جائے گی، جس میں جدید کیبن اور بہتر نشستیں شامل ہوں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں