ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی انتخابات: پیپلز پارٹی کے طارق اعوان صدر منتخب

پیپلز پارٹی کے طارق اعوان نے 1248 ووٹ لے کر راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی انتخابات: پیپلز پارٹی کے طارق اعوان صدر منتخب

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے حالیہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کے طارق محمود ساجد اعوان صدر منتخب ہو گئے، انہوں نے 1248 ووٹ حاصل کیے۔

تحریک انصاف کے قمر الحق نیازی 1432 ووٹ لے کر سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے جبکہ نائب صدر کی نشست پر شازیہ یاسمین ہاشمی نے 1202 ووٹ سے کامیابی حاصل کی۔

جوائنٹ سیکرٹری کے طور پر احسن سلیم منج نے 1756 ووٹ حاصل کیے اور فنانس سیکرٹری کے عہدے پر عبدالقدوس چودہری 1662 ووٹ سے کامیاب ہوئے۔

انتخابی نتائج کے بعد وکلاء نے بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ نومنتخب قائدین نے آئین کی بالادستی اور رول آف لاء پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

نو منتخب عہدیداران نے جمہوریت، اظہار رائے کی آزادی اور کالے کوٹ کی حرمت کے تحفظ پر زور دیا۔ وکلاء نے انہیں کندھوں پر اٹھا کر جشن منایا۔

دیگر متعلقہ خبریں