ٹرمپ کا گرین لینڈ پر حملے کا حکم، برطانوی اخبار کا دعویٰ

برطانوی اخبار کا دعویٰ ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے گرین لینڈ پر حملے کا منصوبہ تیار کرنے کا حکم دیا ہے، جس پر سینئر امریکی فوجی مخالف ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کا گرین لینڈ پر حملے کا حکم، برطانوی اخبار کا دعویٰ

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانوی اخبار کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ پر حملے کا منصوبہ تیار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اس خبر کے مطابق سینئر امریکی فوجی اس منصوبے کے مخالف ہیں جبکہ صدارتی مشیر اسٹفن ملر سمیت کئی اہلکار حملے کے حق میں ہیں۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ مڈٹرم الیکشن سے قبل ووٹرز کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔ گرین لینڈ پر حملے سے امریکا اور برطانیہ میں اختلاف پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید کہا گیا کہ حملے کی صورت میں نیٹو اتحاد متاثر ہو سکتا ہے اور ڈنمارک امریکا کو گرین لینڈ تک مکمل رسائی دینے پر مجبور ہو سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں