’میری اخلاقیات، میرا قانون‘،ٹرمپ کے وینزویلا اقدام سے عالمی قانونی نظام خطرے میں

امریکی صدر ٹرمپ کے وینزویلا میں اقدام پر عالمی قانونی نظام کو خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین نے اس کو نوآبادیاتی عزائم سے مماثل قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
’میری اخلاقیات، میرا قانون‘،ٹرمپ کے وینزویلا اقدام سے عالمی قانونی نظام خطرے میں

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں بین الاقوامی قانون کی ضرورت نہیں، ان کی اپنی اخلاقیات اور سوچ ان کے فیصلوں کی بنیاد ہیں۔ یہ بیان وینزویلا میں امریکی خصوصی فورسز کی کارروائی کے بعد سامنے آیا، جس میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو حراست میں لیا گیا۔

ٹرمپ کے مطابق وینزویلا میں کارروائی کا مقصد تیل تک رسائی حاصل کرنا تھا اور اس سے حاصل ہونے والی آمدن براہِ راست ان کے کنٹرول میں ہوگی۔ ماہرین نے ان بیانات کو نوآبادیاتی دور کے عزائم سے مماثل قرار دیتے ہوئے عالمی قانونی نظام کے لیے خطرہ قرار دیا۔

اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ مارگریٹ سیٹر تھوائٹ نے خبردار کیا کہ بین الاقوامی قانون کو نظرانداز کرنا انتہائی خطرناک ہے اور یہ سامراجی دور کی واپسی کا اشارہ ہو سکتا ہے۔

یورپی یونین نے بھی امریکی یکطرفہ رویے پر تشویش ظاہر کی ہے جبکہ پولیٹیکو کے مطابق یورپ کا ردعمل سرد اور مایوس کن رہا، جو امریکہ کی قیادت پر اعتماد میں کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں