اسلام آباد میں انیتا کریم نے پہلی پروفیشنل ویمنز ایم ایم اے فائٹ جیت لی، ایران کی پریسا شمش آبادی کو ناک آؤٹ کیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان کی پہلی پروفیشنل ویمنز ایم ایم اے فائٹ انیتا کریم نے جیت لی۔
اسلام آباد میں پروفیشنل ایم ایم اے لیگ انفنیٹ چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا، جہاں پاکستانی ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم نے تاریخ رقم کی۔ خواتین کی 52 کلوگرام ٹائیٹل فائٹ میں انیتا کریم نے ایران کی پریسا شمش آبادی کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا۔
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی انیتا کریم پاکستان کی پہلی پروفیشنل ایم ایم فائٹر ہیں جنہوں نے بین الاقوامی مقابلوں میں شاندار فتوحات حاصل کی ہیں۔ انیتا کریم پہلی مرتبہ اپنی سرزمین پر پروفیشنل ایم ایم ٹائٹل فائٹ کی فاتح قرار پائیں۔














