مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں تین روزہ دورے کے دوران مختلف اجتماعات سے خطاب کرنے کا اعلان کیا ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان تین روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں۔ دورے کے دوران وہ 11 جنوری کو جامعہ اشرفیہ میں تعزیتی اجتماع و مدارس کنونشن اور جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ روڈ میں ختم بخاری کے اجتماع سے خطاب کریں گے۔
مولانا فضل الرحمان 12 جنوری کو صوبائی ڈیجیٹل میڈیا کنونشن سے بھی خطاب کریں گے۔ اس دورے میں ان کے ہمراہ مرکزی کوآرڈی نیٹر انجینئر ضیاء الرحمان، صوبائی امیر مولانا صفی اللہ، سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد احرار و دیگر رہنما بھی ہوں گے۔
مولانا فضل الرحمان اس دورے کے دوران علماء کرام، سماجی شخصیات، جماعتی ذمہ داران اور پارٹی ورکرز سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔













