لاہور بار ایسوسی ایشن انتخابات، عرفان حیات باجوہ صدر اور ملک فہد سیکرٹری منتخب

لاہور بار کے انتخابات میں عرفان حیات باجوہ صدر اور ملک فہد سیکرٹری منتخب ہوئے، حامیوں نے جشن منایا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور بار انتخابات: عرفان حیات باجوہ صدر، ملک فہد سیکرٹری منتخب

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں عرفان حیات باجوہ صدر اور ملک فہد سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ عرفان حیات باجوہ نے حامد خان گروپ کی نمائندگی کرتے ہوئے 3,559 ووٹ حاصل کیے جبکہ عاصمہ جہانگیر گروپ کے ادیب اسلم بھنڈر 3,154 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ آزاد امیدوار شاہد جمال بٹ 122 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

نو منتخب صدر عرفان حیات باجوہ نے کامیابی کے بعد اپنے سپورٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ الیکشن مہم کے دوران وکلا سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔

دیگر نتائج میں میاں طاہر منیر اور ہمایوں ظہیر بھٹی نائب صدر کی نشستوں پر کامیاب ہوئے۔ زاہد محمود گل نائب صدر کینٹ، آصف کنول خاں نائب صدر ماڈل ٹاؤن نشست پر کامیاب ہوئے۔ ملک فہد نثار نے سیکرٹری کی نشست پر 4,210 ووٹ حاصل کیے جبکہ ثمینہ بسرا جوائنٹ سیکرٹری اور زوہیب خان فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے۔ نعمان گورایہ سیکرٹری لائبریری بن گئے۔

جیتنے والے امیدواروں کے حامیوں نے ایوانِ عدل میں جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔

دیگر متعلقہ خبریں