مشہد میں مظاہرین نے معروف دانشور ڈاکٹر فرج اللہ شوشتری کو قتل کر دیا۔ ایران میں جاری پرتشدد فسادات 31 صوبوں تک پھیل گئے ہیں۔
مشہد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مشہد میں مظاہرین نے معروف دانشور ڈاکٹر فرج اللہ شوشتری کو قتل کر دیا ہے۔
ڈاکٹر شوشتری سابق آئی آر جی سی کمانڈر جنرل نورعلی شوشتری کے بیٹے تھے۔ ایران میں جاری پرتشدد فسادات دو ہفتوں سے جاری ہیں، جو تہران سے شروع ہوکر 31 صوبوں تک پھیل چکے ہیں۔
ملک بھر میں کشیدگی کے باعث بلیک آؤٹ اور انٹرنیٹ و موبائل سروس معطل ہیں۔ غیر ملکی ایئرلائنز نے تہران کیلئے پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔
تہران اور اصفہان میں مظاہرین نے جلاؤ گھیراؤ کیا جبکہ فردس شہر میں پولیس کی فائرنگ سے اموات کی تعداد 62 ہوگئی، جن میں چودہ سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔
تہران یونیورسٹی نے 10 جنوری سے 14 جنوری تک تمام کلاسز آن لائن منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے، صرف امتحانات والے طلبا یونیورسٹی آئیں گے۔














