حقوق خلق پارٹی کا تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل ہونے کا اعلان

حقوق خلق پارٹی نے تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کا اعلان کیا، آئین کی بحالی کے لیے ملک بھر میں کوششوں کا آغاز ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حقوق خلق پارٹی کا تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل ہونے کا اعلان

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حقوق خلق پارٹی نے تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد ملک میں آئین کی بحالی کو یقینی بنانا ہے۔ تحریک کے صدر محمود خان اچکزئی نے لاہور پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹے صوبے اگر سینیٹ میں ووٹ نہ ڈالتے تو چھبیسویں و ستائیسویں آئینی ترمیم منظور نہیں ہو سکتی تھی۔

محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ وہ آئین کی بحالی کے لیے سندھ سمیت تمام صوبوں میں جائیں گے، اور متنبہ کیا کہ ملک کے بحران بیرونی نہیں بلکہ اندرونی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اجتماعی دانش کے ساتھ ملک کو بحران سے نکالا جا سکتا ہے۔

تحریک کے رہنما راجہ ناصر عباس نے پارلیمنٹ اور عدلیہ کو غیر موثر کرنے کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا اور مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ موجودہ حالات سے نکلنے کے لیے آئین پر عمل کرنا ہی واحد راستہ ہے۔

حقوق خلق پارٹی کے سیکرٹری جنرل عمار علی جان نے کہا کہ وہ پنجاب کے عوام کو 8 فروری کے لیے منظم کریں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں