چینی سائنسدانوں کی بانجھ پن کے علاج میں بڑی پیشرفت، ’منی وومب آن اے چپ‘ متعارف

چینی سائنسدانوں نے ‘منی وومب آن اے چپ’ تیار کی ہے، جو بانجھ پن کے علاج میں مددگار ثابت ہو رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چینی سائنسدانوں کی 'چپ' سے بانجھ پن کے علاج میں پیشرفت

بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چینی سائنسدانوں نے بانجھ پن کے علاج میں کامیابی کے لیے ‘منی وومب آن اے چپ’ تیار کی ہے جو ماں کے رحم کی طرح کام کرتی ہے۔ اس چپ کی مدد سے سائنسدانوں نے جنین کی امپلانٹیشن کے عمل کو جانچنے کا نیا طریقہ دریافت کیا ہے۔

اس چپ کی بدولت لیبارٹری میں جنین کی نشوونما کا عمل دیکھا جا سکتا ہے، جس سے بانجھ خواتین کے مسائل کی تشخیص میں مدد ملے گی۔

سائنسدانوں نے اس چپ پر امریکی ادارے ایف ڈی اے کی منظور شدہ دوائیوں کا ٹیسٹ بھی کیا، تاکہ بانجھ پن کے علاج کے نئے امکانات تلاش کیے جا سکیں۔

حالانکہ یہ چپ مکمل انسانی رحم کی نقل نہیں ہے، تاہم یہ سائنسدانوں کو حمل کی پیچیدگیوں کو سمجھنے میں مدد فراہم کر رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں