ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ پر قبضے کا اعلان کیا، گرین لینڈ کی جماعتوں نے ردعمل دیا کہ وہ گرین لینڈر ہی رہیں گے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ گرین لینڈ پر قبضہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، چاہے کسی کو پسند آئے یا نہ آئے۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر امریکہ نے گرین لینڈ پر قبضہ نہ کیا تو چین یا روس وہاں قابض ہوسکتے ہیں، اور امریکہ دونوں ملکوں کو اپنا ہمسایہ نہیں چاہتا۔
ٹرمپ نے کہا کہ گرین لینڈ کا معاملہ آسانی سے حل کرنا چاہتا ہوں، ورنہ مشکل طریقہ اختیار کرنا پڑے گا۔
اس کے جواب میں گرین لینڈ کی پانچ بڑی سیاسی جماعتوں نے مشترکہ طور پر کہا کہ وہ امریکن یا ڈینش بننا نہیں چاہتے بلکہ گرین لینڈر ہی رہیں گے۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ گرین لینڈ کے فیصلے کا حق یہاں کی عوام کو ہے۔














