عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی تعریف مالیاتی ادارے کر رہے ہیں، دسمبر میں ترسیلات زر میں اضافہ ہوا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ دنیا کے مالیاتی ادارے پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کی معیشت محفوظ ہاتھوں میں ہے۔
لاہور کے جامعہ اشرفیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے بتایا کہ دسمبر میں اوورسیز پاکستانیوں نے 3.6 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجے، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 17 فیصد اور پچھلے ماہ کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہیں۔















