حماس نے غزہ میں بااختیار فلسطینی حکومت کے قیام پر دستبرداری کی تیاری ظاہر کر دی ہے۔
غزہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حماس کے سیاسی بیورو کے رکن باسم نعیم نے اعلان کیا ہے کہ حماس غزہ میں بااختیار فلسطینی حکومت کے قیام کے بعد دستبردار ہونے کے لیے تیار ہے۔
باسم نعیم نے بیان میں کہا کہ حماس غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی منظوری کے بعد غزہ جنگ بندی معاہدہ بین الاقوامی منصوبہ بن چکا ہے اور اب اسے رکاوٹوں کا سامنا ہے۔
باسم نعیم نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اپنے وعدوں سے مکر رہے ہیں اور جنگ بندی کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں سیکڑوں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ میں 10 اکتوبر 2025 کی جنگ بندی کے بعد سے 400 سے زائد فلسطینی شہید اور 1200 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ اسرائیل نے 1100 بار جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔















