محمود اچکزئی نے ملکی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے تحریک چلانے کا عزم ظاہر کیا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مشترکہ پالیسی کی دعوت دی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم نے ملک بچانے کے لیے تحریکیں چلانی ہیں اور ہمارا مقصد ملکی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔
محمود اچکزئی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کی قیمت پر کبھی سودا نہیں کریں گے اور ہماری تحریک میں لوگ شامل ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر واقعی دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے تو ہمارے ساتھ مل کر پالیسی بنائیں۔
انھوں نے انکشاف کیا کہ ان کی پارٹی سے الیکشن کے لیے نشان چھینا گیا ہے اور 26 ویں ترمیم پر اللّٰہ سے معافی مانگنے کی ضرورت ہے۔ ان کا مؤقف تھا کہ بےانصافی سے ملک نہیں چل سکتا اور جمہوری پاکستان کی تشکیلِ نو کا وقت آ گیا ہے۔














