وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ باغ جناح کے دروازے مقفل ہیں، مگر جلسہ ہر صورت ہوگا۔ انہوں نے آصف زرداری پر بھٹو خاندان کی سیاست ختم کرنے کا الزام لگایا۔
حیدرآباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے بھٹو خاندان کی سیاست کو ختم کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پر زرداری کا قبضہ ہے اور اب ان کی روح بیدار ہو چکی ہے۔ باغ جناح کے تمام دروازوں پر تالے لگائے جا چکے ہیں، مگر جلسہ ہر صورت ہوگا۔
سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ کل ہی کہا تھا کہ زرداری کی روح باہر آئے گی اور وہ آچکی ہے۔ انہوں نے عمران خان کا نام لیتے ہوئے کہا کہ نام یاد رکھنا چاہیئے۔
سہیل آفریدی نے حیدرآباد میں ذہن شاہ کی رہائش گاہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک صوبے کے عوام کے منتخب وزیراعلیٰ کی ویڈیوز پریس کانفرنس میں چلانا ادارے کی توہین ہے، اس سے نفرتیں بڑھتی ہیں۔














