انڈونیشیا نے ایلون مسک کے چیٹ بوٹ گروک پر فحش مواد کے خدشے پر پابندی عائد کی

انڈونیشیا نے فحش مواد کے خطرے پر ایلون مسک کے چیٹ بوٹ گروک پر پابندی لگا دی، دیگر ممالک بھی تشویش میں مبتلا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
انڈونیشیا نے ایلون مسک کے چیٹ بوٹ گروک پر فحش مواد کے خدشے پر پابندی عائد کی

جکارتہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انڈونیشیا نے ایلون مسک کے چیٹ بوٹ ‘گروک’ پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ فیصلہ اس بوٹ پر مصنوعی ذہانت کے ذریعے فحش مواد کی تیاری کے بڑھتے رجحان کے باعث کیا گیا ہے۔ انڈونیشیا یہ قدم اٹھانے والا پہلا ملک بن گیا ہے جبکہ دیگر ممالک بھی اس مسئلے پر تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں۔

انڈونیشیا کی حکومت نے ہفتے کے روز گروک پر عارضی پابندی کا اعلان کیا، جو کہ فحش مواد کی تیاری کے خطرے کے پیش نظر لیا گیا۔ گروک بنانے والی کمپنی ‘ایکس آئی’ نے کہا کہ وہ تصاویر بنانے اور ایڈٹ کرنے کی سہولت کو صرف ادائیگی کرنے والے صارفین تک محدود کر رہی ہے کیونکہ حفاظتی خامیوں کے باعث جنسی مواد سامنے آیا۔

انڈونیشیا کی وزیرِ برائے ڈیجیٹل امور، میوتیا حفیظ نے کہا کہ فحش مواد ڈیجیٹل دنیا میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ایلون مسک نے بھی خبردار کیا کہ غیر قانونی مواد بنانے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

پابندی کے وقت گروک نے بیشتر صارفین کے لیے تصویر بنانے کا فیچر بند کردیا تھا۔ برطانیہ اور آسٹریلیا نے بھی گروک کے ذریعے فحش مواد کی تیاری پر تشویش ظاہر کی ہے۔ آسٹریلیا کے ای سیفٹی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ غیر قانونی مواد کو ہٹانے کے لیے تمام اختیارات استعمال کیے جائیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں