پاک بحریہ کا میزائل تجربہ کامیاب، جدید دفاعی صلاحیتوں کا مظاہرہ

پاک بحریہ نے شمالی بحیرۂ عرب میں جدید فضائی دفاعی نظام کا کامیاب مظاہرہ کرتے ہوئے ایل وائی–80 (این) میزائل کا تجربہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاک بحریہ کا میزائل تجربہ کامیاب، جدید دفاعی صلاحیتوں کا مظاہرہ

شمالی بحیرۂ عرب: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاک بحریہ نے اپنے جدید فضائی دفاعی نظام کے تحت زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایل وائی–80 (این) میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ اس تجربے کے دوران میزائل نے فضائی ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جس سے پاکستان نیوی کی جنگی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس مشق میں روایتی اور بغیر پائلٹ نظاموں کی صلاحیتوں کو آزمایا گیا، جس میں سطحِ آب کے اہداف کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ بغیر پائلٹ سطحی بحری جہاز کے کامیاب کھلے سمندر میں آزمائشی تجربات بھی کیے گئے، جو خودکار بحری ٹیکنالوجی میں اہم پیش رفت ہیں۔

کمانڈر پاکستان فلیٹ نے مشق کا مشاہدہ کیا، جبکہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی ہر صورت میں بحری دفاع اور قومی سمندری مفادات کے تحفظ کو یقینی بناتی رہے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں