ملک میں آٹا اور چینی کی قیمتوں میں شدید اضافہ

ملک بھر میں آٹا اور چینی کی قیمتوں میں شدید اضافہ ہوا ہے، شہری مشکلات کا شکار ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ملک میں آٹا اور چینی کی قیمتوں میں شدید اضافہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک بھر میں آٹا اور چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے شہریوں کو شدید مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود آٹا اور چینی مزید مہنگے ہو گئے ہیں۔

گزشتہ ہفتے کے دوران آٹے کی قیمت میں 15 سے 20 روپے اور چینی کی قیمت میں 5 سے 10 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔ مختلف شہروں میں آٹے اور چینی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2750 روپے جبکہ چینی 152 روپے فی کلو دستیاب ہے۔ لاہور میں چکی کا آٹا 170 روپے فی کلو اور فی من گندم 4900 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ وہاں چینی کی قیمت 160 روپے فی کلو ہے۔

کراچی میں آٹا 140 سے 150 روپے فی کلو اور چینی 136 روپے فی کلو میں دستیاب ہے جبکہ پشاور میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2750 روپے اور چینی کا سرکاری نرخ 160 روپے فی کلو مقرر ہے لیکن مارکیٹ میں 175 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

کوئٹہ میں ایک ہفتے کے دوران آٹا 15 روپے اور چینی 5 روپے فی کلو مہنگی ہوئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں