حریم فاروق کا رومانوی شہزادے کی خواہش کا اظہار

حریم فاروق نے انٹرویو میں اپنے لائف پارٹنر کے حوالے سے کہا کہ وہ ایک رومانوی شہزادے کی خواہش مند ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حریم فاروق کا رومانوی شہزادے کی خواہش کا اظہار

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی اداکارہ حریم فاروق نے اپنے مستقبل کے لائف پارٹنر کے بارے میں دلچسپ خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

حریم فاروق نے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ کوئی شہزادہ انہیں بگی پر بٹھا کر لے جائے کیونکہ وہ خود کو بہت فلمی شخصیت تصور کرتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ فلم ‘دل والے دلہنیا لے جائیں گے’، ‘دل تو پاگل ہے’، اور ‘ٹائٹینک’ کی بڑی مداح ہیں اور کئی بار ‘ٹائٹینک’ دیکھ چکی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ رومانوی مزاج رکھتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ ان کا پارٹنر ان کے لیے دنیا سے لڑے اور خود کو تبدیل کرے، کیونکہ یہی حقیقی محبت کی علامت ہے۔ دل ٹوٹنے کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ انہیں بھی ایک وقت میں لگا کہ دنیا ختم ہو رہی ہے، لیکن پھر سوچ بدل کر زندگی کی طرف لوٹ آئیں۔

دیگر متعلقہ خبریں