اسلام آباد میں پانی کی کمی کے سدباب کیلئے فوری اقدامات کا فیصلہ

اسلام آباد میں پانی کی کمی دور کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر جامع پلان پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سی ڈی اے اور پنجاب حکومت کے تعاون سے نئے ڈیمز بنائے جائیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد میں پانی کی کمی کے سدباب کیلئے فوری اقدامات کا فیصلہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد میں پانی کی کمی دور کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر جامع پلان پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سی ڈی اے اور پنجاب حکومت کے تعاون سے جڑواں شہروں کے لیے نئے ڈیمز بنائے جائیں گے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں پانی کی قلت پر قابو پانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری اور وزیراعظم کے مشیر سید توقیر شاہ نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں پانی کی فراہمی بڑھانے کے لیے شارٹ اور لانگ ٹرم منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

پانی ذخیرہ کرنے کے لیے نئے چھوٹے ڈیمز اور ریزروائرز کی تعمیر پر غور کیا گیا۔ اسلام آباد کے موجودہ نظام کی خامیوں کو دور کرنے کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا اور واٹر ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک میں بہتری کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ واپڈا اور سی ڈی اے نے مختلف آپشنز اور فزیبلٹی رپورٹس پیش کیں۔

اجلاس میں چراہ، دوتارہ اور شاہدرہ ڈیم منصوبوں پر بریفنگ دی گئی جبکہ وزیر داخلہ نے روڈ میپ پر عملدرآمد کا پلان 10 روز میں طلب کر لیا۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، چیئرمین سی ڈی اے، کمشنر راولپنڈی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

دیگر متعلقہ خبریں