آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا، پال اسٹرلنگ کپتان جبکہ لوکران ٹکر نائب کپتان ہوں گے۔
ڈبلن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئرلینڈ نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ تجربہ کار اوپنر پال اسٹرلنگ کو کپتان جبکہ وکٹ کیپر بلے باز لوکران ٹکر کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں شامل 15 کھلاڑیوں میں سے 12 گزشتہ ایڈیشن کا حصہ رہے ہیں، جبکہ نئے چہروں میں ٹم ٹیکٹر، بین کیلٹس اور میتھیو ہمفریز شامل ہیں۔ آئرلینڈ کا یہ نویں ورلڈ کپ ہوگا، جہاں ان کی بہترین کارکردگی 2009 اور 2022 میں رہی تھی۔
آئرش سلیکٹر اینڈریو وائٹ نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم اس بار مزید بہتر انداز میں میدان میں اترے گی۔ ورلڈ کپ سے قبل آئرلینڈ اٹلی اور متحدہ عرب امارات کے خلاف وارم اپ میچز کھیلے گی۔
آئرلینڈ کو گروپ بی میں سری لنکا، آسٹریلیا، عمان اور زمبابوے کے ساتھ شامل کیا گیا ہے اور ان کی مہم کا آغاز 8 فروری کو کولمبو میں سری لنکا کے خلاف ہوگا۔















