پاکستان میں 2026 کی پہلی قومی پولیو مہم کا آغاز

پاکستان میں 2026 کی پہلی قومی پولیو مہم 2 سے 8 فروری تک منعقد ہوگی، جس میں 4 کروڑ 50 لاکھ بچوں کو ویکسین دی جائے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں 2026 کی پہلی قومی پولیو مہم کا آغاز

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان میں 2026 کی پہلی ملک گیر انسدادِ پولیو مہم 2 سے 8 فروری تک جاری رہے گی۔ اس مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

نیشنل ای او سی کے مطابق، یہ مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت منعقد کی جائے گی جس میں 4 لاکھ سے زائد مرد و خواتین پولیو ورکرز حصہ لیں گے۔

حکام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ورکرز کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے۔

پولیو ویکسینیشن کے ساتھ ساتھ بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس بھی مکمل کروانے کی تلقین کی گئی ہے۔ مہم سے متعلق مزید معلومات کے لیے 1166 پر کال یا 03467776546 پر واٹس ایپ پیغام بھیجا جا سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں