پنجاب بار کونسل انتخابات جاری

پنجاب کی بار کونسلوں کے انتخابات جاری، شیخوپورہ بار کے انتخابات مؤخر، لاہور، گوجرانوالہ، گوجرہ اور راولپنڈی میں پولنگ کا عمل مکمل.

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب بار کونسل انتخابات جاری

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب کی مختلف بار کونسلوں کے انتخابات آج ہو رہے ہیں، تاہم شیخوپورہ بار کے انتخابات مؤخر کر دیے گئے۔ لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں پولنگ کا آغاز ہو چکا ہے اور یہ شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ صدر کی نشست پر تین امیدوار مدمقابل ہیں جبکہ نائب صدر اور دیگر عہدوں پر بھی سخت مقابلہ متوقع ہے۔

گوجرانوالہ، گوجرہ اور راولپنڈی کی بار ایسوسی ایشنز کے انتخابات میں پولنگ کا عمل جاری ہے، جہاں وکلاء بایومیٹرک طریقے سے ووٹ ڈال رہے ہیں۔ گوجرانوالہ میں صدر بار کی نشست پر دو امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔

شیخوپورہ میں الیکشن بورڈ کی تشکیل نو کے باعث انتخابات 17 جنوری کو ہوں گے۔ ملتان اور بہاولنگر میں بھی انتخابات ہو رہے ہیں، جہاں مختلف نشستوں پر امیدوار مدمقابل ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں