حیدرآباد بار نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کو خطاب کی اجازت نہیں دی

حیدرآباد ہائیکورٹ بار نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو بار سے خطاب کی اجازت نہیں دی، اکثریتی ممبران کی مخالفت کی وجہ سے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حیدرآباد بار نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کو خطاب کی اجازت نہیں دی

حیدرآباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حیدرآباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو بار سے خطاب کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ صدر بار ایسوسی ایشن ایڈووکیٹ عشرت لوہار کی جانب سے جاری کردہ لیٹر میں بار کے گیارہ ممبران کی مخالفت کا حوالہ دیا گیا جبکہ صرف ایک ممبر نے حمایت کی۔

لیٹر میں واضح کیا گیا ہے کہ اکثریتی ممبران کی رائے کے تحت وزیراعلیٰ کو خطاب کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اسی بنیاد پر اجازت نامہ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی آج حیدرآباد پہنچیں گے، جہاں وہ مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔ بار سے خطاب کا پروگرام منسوخ تصور کیا جا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں