برطانیہ میں برفانی طوفان گوریٹی سے شدید برفباری کا سامنا

برطانیہ کو برفانی طوفان گوریٹی کا سامنا ہے، جس سے ویسٹ مڈ لینڈز ریجن میں دہائی کی شدید ترین برفباری ہوئی اور عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ دیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
برطانیہ میں برفانی طوفان گوریٹی سے شدید برفباری کا سامنا

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانیہ کو برفانی طوفان گوریٹی کا سامنا ہے، ویسٹ مڈ لینڈز ریجن میں دہائی کی شدید ترین برفباری ہوئی۔

سو میل کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلنے سے درخت اکھڑ گئے اور کئی علاقوں میں پاور بریک ڈاؤن ہوگیا، جس کے باعث ہزاروں گھروں کی بجلی منقطع ہوگئی۔ اس کے علاوہ سکولز بند کر دیئے گئے اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، جبکہ ٹرین اور بس سروسز متاثر ہوئیں۔

تیز ہواؤں کے باعث پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں اور متعدد منسوخ کر دی گئیں۔ لندن میں بھی سخت موسم کے سبب شہری گھروں میں محصور ہوگئے۔ حکام نے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں