فیشن ہوا آسان، موبائل سے رنگ بدلنے والےمصنوعی ناخن متعارف

آئی پالش نے سی ای ایس 2026 میں برقی ناخن متعارف کرائے ہیں جو 400 رنگ تبدیل کر سکتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی کمپنی نے برقی ناخن رنگ تبدیل کرنے والی ٹیکنالوجی متعارف کرائی

لاس ویگاس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹیکنالوجی نمائش سی ای ایس 2026 میں امریکی کمپنی آئی پالش نے ایسے مصنوعی ناخن پیش کیے ہیں جو برقی چارج کے ذریعے رنگ تبدیل کر سکتے ہیں۔ یہ مصنوعی ناخن ایک الیکٹرک وینڈ کے ذریعے کام کرتے ہیں جو اسمارٹ فون سے منسلک ہوتا ہے۔ صارف موبائل ایپ کے ذریعے رنگ منتخب کرتا ہے اور ناخن کو وینڈ میں رکھنے سے اس کا رنگ تبدیل ہو جاتا ہے۔

آئی پالش کے مطابق ہر ناخن 400 مختلف رنگ ظاہر کر سکتا ہے اور صارف جتنی بار چاہے رنگ تبدیل کر سکتا ہے۔ اس کا ابتدائی اسٹارٹر سیٹ 95 ڈالر کا ہے جس میں دو سیٹ شامل ہیں۔ اضافی ناخن 6.5 ڈالر فی ناخن دستیاب ہوں گے۔ جون 2026 سے یہ مصنوعات صارفین کو فراہم کی جائیں گی۔

ماہرین نے اس ٹیکنالوجی کو فیشن اور ویئریبل ڈیوائسز کے امتزاج کی نئی مثال قرار دیا ہے، جو آئندہ برسوں میں ذاتی استعمال کی ٹیکنالوجی کے رجحانات کو متاثر کر سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں