ملک میں آج تک کسی آئین توڑنے والے کوسزا نہیں ہوئی۔محمود خان اچکزئی

محمود خان اچکزئی نے 8 فروری کو احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا کہ آج تک کسی جرنیل، جج یا سیاست دان کو آئین کی خلاف ورزی پر سزا نہیں دی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
محمود خان اچکزئی کا آئینی خلاف ورزیوں پر احتجاج کی کال

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے 8 فروری کو احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں آج تک کسی جرنیل، جج یا سیاست دان کو آئین کی خلاف ورزی پر سزا نہیں ہوئی۔

انہوں نے لاہور ہائی کورٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں خواتین کی آزادی محدود ہے اور ان کے حقوق کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو ان کی حقیقی حیثیت دینے کی ضرورت ہے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ 8 فروری کو عوام کے حقوق کے حق میں احتجاج ہوگا اور اس دن کو قومی سطح پر منایا جائے گا تاکہ ظالم نظام کو ختم کیا جا سکے۔

انہوں نے پی ٹی آئی کے کارکنان کو سوشل میڈیا پر مہم چلانے اور احتجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل کی۔

دیگر متعلقہ خبریں