چائے کی مہک لگژری قیمت، پراڈا کا نیا پرفیوم لانچ ہو گیا

اطالوی لگژری فیشن برانڈ پراڈا نے ’’انفیوژن ڈی سینٹل چائے‘‘ کے نام سے نیا عطر 17,000 روپے میں متعارف کرادیاہے۔ یہ عطر مرد و خواتین دونوں کے لیے موزوں ہے اور اس کی خوشبو چائے لٹے اور صندل کی لکڑی پر مبنی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چائے کی مہک لگژری قیمت، پراڈا کا نیا پرفیوم لانچ ہو گیا

میلان: (رائیٹ ناوٴ نیوز)اطالوی لگژری فیشن ہاؤس پراڈانے چائے کی مہک سے متاثر نئی خوشبو متعارف کرا دی ہے، جس پر فیشن حلقوں میں ملا جلا ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔ اس خوشبو کو ’’انفیوژن ڈی سینٹل چائے‘‘ کا نام دیا گیا ہے، جس کی 100 ملی لیٹر بوتل 190 ڈالر میں فروخت کی جا رہی ہے۔

پراڈا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لانچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک نئی خوشبو ہے، جسے مختلف انداز میں تیار کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ خوشبو مردوں اور خواتین دونوں کے لیے موزوں ہے۔

برانڈ کی ویب سائٹ کے مطابق یہ خوشبو لکڑی اور دودھیا مہک کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔ اس میں کریمی صندل کی لکڑی کو چائے کے مسالہ دار ذائقے کے ساتھ ملایا گیا ہے، جبکہ تازگی کے لیے ترش پھلوں اور الائچی کے ہلکے نوٹس شامل کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ مشک کی نرم اور تسکین بخش خوشبو بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جون میں پرادا کو اس وقت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جب اس نے ایسے سینڈل پیش کیے جو روایتی کولہاپوری چپل سے مشابہ تھے۔ یہ چپل مہاراشٹر اور کرناٹک میں تیار کی جاتی ہے اور اس کی تاریخ 12ویں صدی سے جڑی ہوئی ہے۔ اس معاملے پر کاریگروں نے ڈیزائن کے استعمال پر مناسب اعتراف نہ ملنے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

بعد ازاں پرادا نے اعلان کیا کہ وہ کولہاپوری سینڈلز سے متاثر محدود تعداد میں جوتے تیار کرے گا۔ کمپنی کے مطابق 2000 جوڑے بھارت میں تیار کیے جائیں گے، جو فروری میں دنیا بھر کے 40 پرادا اسٹورز اور آن لائن فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ کولہاپوری چپل کو 2019 میں بھارتی  حکومت کی جانب سے جغرافیائی شناخت کا درجہ دیا گیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں