خیبرپختونخوا حکومت پر حملے ناقابلِ قبول، عطا تارڑ کے بیان پر پی ٹی آئی برہم

تحریک انصاف نے عطا اللہ تارڑ کی پریس کانفرنس میں لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے حکومت کے خیبرپختونخوا پر حملوں کی مذمت کی ہے، اور کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوا تھا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
تحریک انصاف کا حکومت پر الزامات کے جواب میں شدید ردعمل

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف نے عطا اللہ تارڑ کی پریس کانفرنس میں لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے جواب دیا ہے کہ حکومت خیبرپختونخوا کی عوام اور منتخب حکومت پر حملے کر رہی ہے۔ تحریکِ انصاف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے الزامات بے بنیاد ہیں اور یہ قومی مسئلے پر سیاست کرنے کے مترادف ہے۔

پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوا تھا، لیکن موجودہ حکمرانوں کی غلط ترجیحات کی وجہ سے دوبارہ اضافہ ہوا۔ خیبرپختونخوا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔

تحریکِ انصاف نے خیبرپختونخوا کی حکومت کی کامیاب پالیسیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ تعلیمی بجٹ میں اضافہ اور صحت کارڈ جیسے اقدامات کیے گئے، جنہیں پنجاب حکومت نے معطل کر دیا ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت پر صوبے کے ساتھ دشمنی کا الزام بھی لگایا۔

دیگر متعلقہ خبریں