کسی عالمی قانون کو نہیں مانتا ، ہر ملک میں فوجی کارروائی کیلئے آزاد ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی قوانین کو نظر انداز کرتے ہوئے دنیا بھر میں امریکی فوجی کارروائیوں کا اختیار ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کسی عالمی قانون کو نہیں مانتا ، ہر ملک میں فوجی کارروائی کیلئے آزاد ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ عالمی قوانین کو تسلیم نہیں کرتے اور دنیا کے کسی بھی ملک میں امریکی فوجی کارروائی کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا کہ ان کے فیصلے بین الاقوامی قوانین سے محدود نہیں ہیں اور وہ امریکا کی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے کسی بھی ملک میں کارروائی کرنے کے لیے آزاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی اپنی اخلاقیات اور فیصلے ہیں جو انہیں روکتے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی عالمی مفادات کے تحفظ کے لیے طاقتور اقدامات اور فوجی کارروائیاں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ انہوں نے گرین لینڈ اور وینزویلا کی مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ امریکی طاقت کے استعمال سے وہ عالمی سطح پر اپنے ملک کے مفادات کو مضبوط کر سکتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ کبھی کبھار بین الاقوامی قانون پر عمل ضروری محسوس ہوتا ہے، لیکن اس کا انحصار اس کی تعریف پر ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین تائیوان کے خلاف کارروائی نہیں کرے گا اور روس کے ساتھ جوہری معاہدے کی تحلیل کو قبول کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں