لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سمیت دو ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں تعلیمی قابلیت پر سوالات اٹھاتے ہوئے شکایت دائر کی گئی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سمیت دو ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کی گئی ہے جس میں ان کی تعلیمی قابلیت اور انتظامی کردار پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
شکایت میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عبہر گل خان اپنے عہدوں پر فائز رہنے کے اہل نہیں ہیں، اس لیے ان کی تعلیمی اسناد اور اہلیت کا تفصیلی جائزہ لیا جائے۔
شکایت کنندگان نے الزام لگایا ہے کہ جسٹس عبہر گل خان کی تعلیمی ڈگری درست نہیں، لہٰذا ان کا مکمل تعلیمی ریکارڈ طلب کیا جائے۔
مزید الزام ہے کہ لاہور میں خواتین ڈسٹرکٹ ججز کو دور دراز علاقوں میں ٹرانسفر کیا جا رہا ہے، جس سے ان کی ذاتی زندگی متاثر ہو رہی ہے۔
شکایت میں سپریم جوڈیشل کونسل سے درخواست کی گئی ہے کہ اگر الزامات ثابت ہوں تو دونوں ججز کو معزول کیا جائے تاکہ عدالتی نظام پر عوام کا اعتماد برقرار رکھا جا سکے۔















