نادرا نے گھر بیٹھے شناختی کارڈ اپ ڈیٹ کرنے کی سہولت دی

نادرا نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے شناختی کارڈ اپ ڈیٹ کرنے کی سہولت دی ہے، جس سے وقت اور وسائل کی بچت ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نادرا نے گھر بیٹھے شناختی کارڈ اپ ڈیٹ کرنے کی سہولت دی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے شناختی ریکارڈ کو گھر بیٹھے اپ ڈیٹ کرنے کی سہولت متعارف کرادی ہے، جس کا مقصد شہریوں کو دفاتر کے چکر لگانے اور طویل انتظار سے بچانا ہے۔

نادرا کے مطابق اس نئی سہولت کے ذریعے پاکستانی شہری نان پرنٹیبل معلومات کو آن لائن درست کر سکیں گے۔ پاک آئی ڈی ایپ میں مرحلہ وار ہدایات موجود ہیں تاکہ صارفین معلومات کو درست اور قواعد کے مطابق اپ ڈیٹ کر سکیں۔

حکام نے بتایا کہ یہ سروس تیز، آسان اور صارف دوست ہے، جس کے لیے معمولی فیس مقرر کی گئی ہے۔ اس سے وقت اور وسائل کی بچت ہوگی اور سرکاری ریکارڈ میں درستگی اور شفافیت بڑھے گی۔

نادرا نے کہا کہ یہ اقدام ادارے کی ڈیجیٹائزیشن پالیسی کا حصہ ہے، جس سے شناختی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے گا اور شہریوں کو آن لائن سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے اس سہولت کا فائدہ اٹھائیں۔

دیگر متعلقہ خبریں