لاہور میں سیکنڈ ہینڈ موبائل خریدنے والوں کے لیے خطرے کی گھنٹی

لاہور میں پولیس نے 35 ہزار چوری شدہ موبائل فونز برآمد کرلیے، مالیت 8 کروڑ 75 لاکھ روپے۔ شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور میں سیکنڈ ہینڈ موبائل خریدنے والوں کے لیے خطرے کی گھنٹی

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

لاہور میں سیکنڈ ہینڈ موبائل خریدنے والوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی، پولیس موبائل ٹریکنگ یونٹ نے سات سال کے دوران ٹریس ہونے والے موبائل فونز کا ریکارڈ مرتب کرلیا ہے۔

2018 سے 2025 تک 35 ہزار سے زائد افراد چوری شدہ موبائل استعمال کرتے رہے، جن میں سے 35 ہزار سے زائد ڈیوائسز برآمد کی گئیں اور صارفین کے خلاف کارروائی کی گئی۔ پولیس کے مطابق ریکور کیے گئے موبائل فونز کی مالیت 8 کروڑ 75 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔

گزشتہ سال 2025 میں چوری شدہ یا چھینے گئے 6 ہزار سے زائد موبائل فونز ٹریس اور ریکور کیے گئے، جن کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد تھی۔

پولیس نے شہریوں کو آن لائن موبائل فون خریدنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے اور غیر رجسٹرڈ یا مشکوک موبائل فون خریدنے والے ڈیلرز کے خلاف کارروائی کے لیے حکمت عملی تشکیل دی گئی ہے۔ شہریوں کو مستند ڈیلرز سے ہی خرید و فروخت کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں