فلائی دبئی نے سکیورٹی خدشات کے باعث ایران کے لیے شیڈول پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔
دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فلائی دبئی نے 9 جنوری کو دبئی سے ایران کے لیے شیڈول پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ یہ فیصلہ علاقائی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ مسافروں کو ٹکٹ ری بُکنگ یا ری فنڈ کے آپشنز فراہم کیے جا رہے ہیں۔
ایران میں حالیہ دنوں میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جس کے باعث خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ایرانی حکومت نے ان مظاہروں کے پیچھے امریکہ اور اسرائیل کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔ فضائی اور سکیورٹی فیصلے زیر غور ہیں۔












