اقوام متحدہ کی رپورٹ میں طالبان دور حکومت میں گرفتاریوں اور ماورائے عدالت ہلاکتوں کا انکشاف ہوا ہے، جن میں 2025 میں 123 سابق فوجی اہلکار قتل ہوئے۔
کابل: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اقوام متحدہ نے افغانستان میں طالبان کے چار سالہ دور حکومت کے دوران ہونے والی گرفتاریوں اور ماورائے عدالت ہلاکتوں کی رپورٹ جاری کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2025 میں افغانستان میں 123 سابق فوجی اہلکار قتل جبکہ 131 افراد تشدد کا نشانہ بنے۔ اس کے علاوہ ایک سابق افغان کمانڈر کو تہران میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔
یو این امدادی مشن نے بتایا کہ 2021 کے بعد سے بلا جواز گرفتاریاں، جبری گمشدگیاں اور قتل معمول بن گئے ہیں، اور 2023 میں تقریباً 200 سابق فوجیوں کو قتل کیا گیا۔
ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں جبری گمشدگیوں اور ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے، جبکہ ستمبر 2025 کے آخر میں قندھار میں سابق فوجی اہلکار باز محمد کی گرفتاری اور قتل کی مثال دی گئی ہے۔












