علیمہ خان نے عمران خان کی قید تنہائی پر تشویش کا اظہار کیا، حکومت عدالتی احکامات نہیں مان رہی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان قید تنہائی میں ہیں اور ان کے حالات کے بارے میں معلوم نہیں۔
علیمہ خان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے وارنٹ جاری کیے گئے تھے، لیکن آج جج صاحب چھٹی پر چلے گئے اور پیر تک کی مہلت نہیں دی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عدالتی احکامات کو نہیں مان رہی اور ان کے پاس کوئی فورم نہیں جہاں وہ اپنا کیس پیش کر سکیں۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی اور عمران خان کا کیس اس لیے نہیں لگایا جا رہا تاکہ ان کی ضمانت ممکن نہ ہو سکے۔
انہوں نے سندھ حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ راستے نہیں روک رہی جبکہ پنجاب میں عوامی مینڈیٹ والی حکومت نہ ہونے کی وجہ سے راستے روکے گئے۔















