عطا تارڑ نے تحریک انصاف کو کالعدم ٹی ٹی پی کا سیاسی وِنگ قرار دیا اور خیبرپختونخوا کی حکومت پر تنقید کی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کالعدم ٹی ٹی پی کا سیاسی وِنگ ہے اور اگر پی ٹی آئی میں واقعی حوصلہ ہے تو وہ ٹی ٹی پی کی کھل کر مخالفت کرے۔
انہوں نے خیبرپختونخوا کی حکومت کو بزدل قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو نشانہ بنانا بزدلوں کا ہی کام ہوتا ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ ایک شخص کی وجہ سے پاکستان عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہوا، تاہم موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث ملک ابھرتی معیشتوں میں شامل ہو چکا ہے۔
وزیر اطلاعات نے الزام لگایا کہ ایک سیاسی جماعت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو زرمبادلہ بھیجنے سے منع کیا تھا، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی کامیاب معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں اوورسیز پاکستانی ریکارڈ زرمبادلہ وطن بھیج رہے ہیں۔
عطا تارڑ نے سڈنی واقعے پر بھارت کی جانب سے بغیر شواہد پاکستان کے خلاف جھوٹا بیانیہ بنانے کا بھی ذکر کیا۔















