تہران: آیت اللہ خامنہ ای نے کرائے کے فوجیوں کو برداشت نہ کرنے کا اعلان کیا اور عوام کو اتحاد کی تاکید کی۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اعلان کیا ہے کہ ایران کرائے کے فوجیوں کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔ انہوں نے عوام سے خطاب میں ایرانیوں کو اتحاد برقرار رکھنے کی تاکید کی۔
آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ بعض عناصر عوامی املاک کو نقصان پہنچا کر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خوش کرنا چاہتے ہیں، جبکہ ٹرمپ کو اپنے ملک کے مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کسی بھی صورت کرائے کے فوجیوں کو قبول نہیں کرے گا۔
ایران میں معاشی بحران کے خلاف مظاہرے جاری ہیں جس میں 28 دسمبر سے اب تک 45 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان مظاہروں کے دوران انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔
حکام نے پُرتشدد مظاہروں کو کنٹرول کرنے کے لیے مختلف شہروں میں سکیورٹی اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کر دی ہے۔ لردگان شہر میں مظاہرین نے گورنر کے دفتر اور دیگر سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچایا۔












