امریکہ نےٹینکر میرینر کے عملے میں سے دو روسی شہریوں کو رہا کر دیا

امریکی صدر ٹرمپ نے روسی درخواست پر ٹینکر میرینر کے دو روسی شہریوں کو رہا کر دیا۔ ماسکو نے اس اقدام پر شکریہ ادا کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی صدر ٹرمپ نے دو روسی شہریوں کو رہا کر دیا

ماسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی درخواست پر عمل کرتے ہوئے ٹینکر میرینر کے عملے کے دو روسی شہریوں کو رہا کر دیا ہے۔ ماسکو نے اس اقدام پر شکریہ ادا کیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے شمالی اٹلانٹک میں امریکی آپریشن کے دوران حراست میں لیے گئے دو روسی شہریوں کی رہائی کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے امریکی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

زاخارووا نے بتایا کہ روسی شہریوں کی جلد واپسی کے لیے فوری عملی کام شروع کیا جا رہا ہے تاکہ ان کے وطن واپسی کے تمام معاملات کو حل کیا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں