ہیلی بیبر نے سادہ سکن کیئر روٹین کی تفصیلات شیئر کیں، جس میں فیشل اسپرے، رود گلیزنگ ملک اور سن اسکرین کا استعمال شامل ہے۔
نیو یارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عالمی شہرت یافتہ ماڈل اور رود بیوٹی کی بانی ہیلی بیبر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا سکن کیئر روٹین انتہائی سادہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ صبح چہرہ سادہ پانی سے دھوتی ہیں، دانت صاف کرتی ہیں اور آئل پلنگ کرتی ہیں۔ دن کا آغاز فیشل اسپرے سے کرتی ہیں جبکہ رود گلیزنگ ملک دن اور رات دونوں اوقات میں استعمال کرتی ہیں۔ سورج کی شعاعوں سے بچنے کے لیے سن اسکرین کا استعمال لازمی قرار دیا اور کنسیلر کو فاؤنڈیشن پر ترجیح دیتی ہیں۔
ہیلی بیبر نے کہا کہ یہ سادہ چار مراحل ان کی صاف، صحت مند اور روشن جلد کا راز ہے، جو ان کے روزانہ کی نگہداشت کا حصہ ہیں۔















