سندھ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان کراچی میں باغ جناح جلسے کی اجازت پر مشاورت جاری ہے، مگر ضلعی انتظامیہ نے تاحال این او سی جاری نہیں کیا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان باغ جناح میں جلسے کی اجازت کے معاملے پر مشاورت جاری ہے، مگر ضلعی انتظامیہ نے تاحال این او سی جاری نہیں کیا۔
صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی سمیت کسی بھی جماعت کی پرامن جدوجہد کو نہیں روکا جا سکتا۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے باغ جناح کے علاوہ کورنگی اور ساؤتھ میں بھی جلسے کی درخواست دی ہے۔
پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجہ اظہر نے کہا کہ اتوار کو باغ جناح میں جلسے کا معاملہ این او سی کے اجرا میں تاخیر کے باعث غیر یقینی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ این او سی کے بغیر مزار قائد کی انتظامیہ کو چالان جمع کروانا ممکن نہیں۔
پی ٹی آئی کی قیادت اور سندھ حکومت کے درمیان جلسے کے انعقاد پر بات چیت جاری ہے، تاہم این او سی کے اجرا میں تاخیر کے باعث جلسے کے شیڈول پر غیریقینی صورتحال برقرار ہے۔















