وزیراعظم نے وفاقی سیکرٹری مومن آغا کو عہدے سے ہٹا دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سیکرٹری پٹرولیم مومن آغا کو عہدے سے ہٹا دیا ہے اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم نے وفاقی سیکرٹری مومن آغا کو عہدے سے ہٹا دیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سیکرٹری پٹرولیم مومن آغا کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مومن آغا، جو پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے سینئر افسر ہیں، کو فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور انہیں اگلے احکامات تک او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے بعض پالیسی امور پر اختلافات کے باعث مومن آغا کو عہدے سے ہٹایا گیا۔ تاہم سرکاری نوٹیفکیشن میں اس فیصلے کی وجوہات بیان نہیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ مومن آغا حالیہ عرصے میں پٹرولیم ڈویژن میں اہم انتظامی اور پالیسی معاملات کی نگرانی کر رہے تھے اور ان کا شمار سینئر بیوروکریٹس میں ہوتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں